ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(415) لوگوں نے پڑھا
پیر محل لاری اڈہ کے عقب میں چالیس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ماڈل بازار انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث بے حسی کی تصویر بنا ہواہے ۔ دکانیں الاٹ کرنے کے بجائے ماڈل بازار کو چوروں اور نشیئوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ ماڈل بازار کو تعمیر ہوئے دو سال مکمل ہوچکے ہیں مگر ابھی تک اس کو فعال نہیں کیا جاسکا ۔ ٹرانسپورٹرز نے بھی انتظامیہ کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پارکنگ سٹینڈ بنالیا جس کی وجہ سے کاروباری طبقہ کو گہری تشویش لاحق ہے