ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(331) لوگوں نے پڑھا
پاکستان آرائیں ایسوسی ایشن سیمینار کا انعقاد چوہدری لا چیمبر تحصیل کورٹس پیرمحل میں کیا گیا ۔ سیمینار میں ضلعی صدر آل پاکستان آرائیں ایسوسی ایشن میاں محمد نواز نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر پیرمحل تحصیل کی باڈی کو نوٹیفکیشن اور کارڈ بھی تقسیم کیے گئے ۔ انجینئر علی رضوان چوہدری صدر، چوہدری نعمان عقیل نائب صدر ، چودھری امتثال ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری ،چوہدری حامد اشرف ایڈوکیٹ لیگل ایڈوائزر،چودھری جنید جبار کوآرڈینیٹر،چوہدری محمد وسیم جوائنٹ سیکرٹری،،طیب حسین ایڈوکیٹ چیئرمیین، شہریار چوہدری ایڈوکیٹ وائس چیئرمین ،طلحہ چوہدری سینئر نائب صدرسٹی اور محمد خالد ایم کے تحصیل پیرمحل کے انچارج میڈیا سیل کے طور پر منتخب کیے گئے ۔ آل پاکستان آرائیں ایسوسی ایشن کے سیمینار میں عہدے داروں اور ممبر سازی کے لیے مشاورت بھی کی گئی ۔۔