جمعرات , 17 ستمبر 2020ء
(668) لوگوں نے پڑھا
پیرمحل، شہر اور گردونواح میں چوری ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تازہ ترین واقعہ میں ملتان روڈ 25پل کے قریب ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کے سیلز مین کو لوٹ لیا۔ متاثرہ سیلز مین کا کہنا تھا کہ ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ موٹر سائیکل سوار ڈاکو سیلز مین عامر سے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ عوام کا کہنا تھا کہ شہر میں ڈکیتی و رہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں خطرناک ہیں پولیس و انتظامیہ کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔