پیر , 31 اگست 2020ء
(593) لوگوں نے پڑھا
پیرمحل کے نواحی گاؤں 669/10 گ ب میں 20 سالہ نوجوان فیضان کی پر اسرار ہلاکت ہوئی ہے ورثاء کی جانب سے مقامی زمیندار پر قتل کا الزام لگایا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق فیضان مقامی زمیندار عبدالرزاق بگا کے پاس مویشیوں کی دیکھ بھال اور انہیں چارہ ڈالنے پر ملازم تھا، زمیندار کا اس حوالے سے موقف ہے کہ متوفی کو پیڈسٹل فین شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث کرنٹ کا جھٹکا لگا جو جان لیوا ثابت ہوا، جبکہ ورثاء کی جانب سے زمیندار پر تشدد کا نشانہ بنا کر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتارنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ متوفی کے لواحقین نے پیرمحل پولیس اسٹیشن کے قریب راجنا پیرمحل روڈ پر ایک گھنٹے کے لئے ٹریفک بلاک کردی اور متوفی کی نعش سڑک پر رکھ کر قاتلوں کے خلاف پولیس کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کمالیہ ڈی ایس پی پولیس نے مظاہرین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔