منگل , 10 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پیرمحل میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

میونسپل کمیٹی پیرمحل میں یوم آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

میونسپل کمیٹی پیرمحل میں یوم آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد
ہفتہ , 15 اگست 2020ء (491) لوگوں نے پڑھا
پیرمحل :میونسپل کمیٹی پیرمحل میں یوم آزادی کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا چئیرمین قائمہ کمیٹی قانون و انصاف ریاض فتیانہ، اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سلمان ظفر سمیت دیگرنے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔پرچم کشائی کی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد سول سوسائٹی، انتظامیہ، ریسکیو 1122 کے عملہ سمیت بچوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چئیرمین قائمہ کمیٹی قانون و انصاف ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ 14 اگست قائد اعظم محمد علی جناح کے روشن پاکستان کے عزم سے تجدید عہد کا دن ہے اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر نے پاکستان کی سلامتی کےلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، آزادی کشمیر اور شہداء کیلئے خصوصی دعائیں کیں گئیں۔تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر اور چئیرمین قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کی جانب سے شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا گیا۔
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now