جمعہ , 09 مئی 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پیرمحل میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

پیر محل میں نیلامی نہ ہونے سے لاکھوں روپے کے درخت ضائع ہونے لگے

پیر محل میں نیلامی نہ ہونے سے لاکھوں روپے کے درخت ضائع ہونے لگے
ہفتہ , 25 جولائی 2020ء (378) لوگوں نے پڑھا
پیر محل کے اقبال پارک ، پارک روڈ ، گرلز کالج روڈ ، نائب تحصیل دار کی عدالت ، ٹینکی گراؤنڈ و دیگر مقامات پر لگے لاکھوں روپے کے درخت اپنی عمر پوری کر چکے اور تیزی سے سوکھ رہے ہیں ، ان درختوں کی بروقت نیلامی نہ ہونے سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا لیکن متعلقہ حکام نے اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی بجائے مکمل طور پر چپ سادھ رکھی ہے ۔ اس حوالے سے  تحصیل ہیڈ کوارٹر کے اہلکاروں سے رابطہ کیا گیا تو ایک افسر نے بتایا کہ درختوں کی نیلامی کے لیے ٹی ایم اے کو متعدد بار تحریری درخواستیں بھیجی گئیں لیکن افسران بالا نے کوئی جواب دینا مناسب ہی نہیں سمجھا ۔ انہوں نے کہا کہ درختوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے متعدد ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جا سکتے ہیں ۔ پیر محل کے سماجی حلقوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ درختوں کو فی الفور فروخت کیا جائے تاکہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں میں کسی رکاوٹ کا شائبہ نہ رہے 
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now