جمعہ , 06 نومبر 2020ء
(371) لوگوں نے پڑھا
علاقائی سماجی تنظیم خدمت خلق گروپ کے ممبران کی آپس میں ملاقات ہوئی۔ سردار ریاض گجر سرپرست اعلی خدمت خلق گروپ کی طرف سے ایک پر تکلف عشائیہ دیا گیا جس میں خدمت خلق گروپ کے سبھی ممبران نے بھرپور شرکت کی اور سبھی ممبران نے آئندہ ساتھ مل کر چلنے کا عہد کیا اور علاقے کے مسائل کے حل پر بات کی گئی جس نے شہر کی صفائی ستھرائی سے لے کر قبرستان کی صفائی، لائٹس، گلی محلوں میں صفائی کے انتظام اور جو بچے بچیاں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے یونیفارم کتابیں اور سکول جانے کے لیے انتظامات کے اوپر بات ہوئی جس میں گروپ کے سبھی ممبران نے اپنی اپنی تجاویز دیں۔ سرپرست اعلی خدمت خلق گروپ سردار ریاض گجر نے معذور لوگوں کے لئے وھیل چیئر دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس کے علاوہ گروپ میں ممبران کی طرف سے غریب بچے بچیوں کی شادی کے اوپر آنے والے اخراجات پر بھی بات ہوئی۔ انشاءاللہ ان سب تجاویز پر عمل کیا جائے گا اور اور نوجوان لڑکوں کو شامل کرنے کے لئے بھی تجاویز دی گئی۔ انشاءاللہ آئندہ آنے والے دنوں میں خدمت خلق گروپ بہت زیادہ اچھے کام کرنے جا رہی ہے جس کے لیے ہمیں آپ سب کے ساتھ اور سپورٹ کی بھرپور ضرورت رہے گی۔۔