منگل , 01 ستمبر 2020ء
(702) لوگوں نے پڑھا
تحصیل کمپلیکس پیرمحل میں ڈومیسائل سیل کا افتتاح بدست ایم پی اے مخدومہ سیدہ سونیا علی رضاشاہ ہوا۔ اب باشندگان پیرمحل و طلبہ و طالبات کو ٹوبہ ٹیک سنگھ جانے کے بجائے ڈومیسائل بنانے کی سہولت پیرمحل میں ہی میسر آئے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا کہنا تھا کہ ڈومیسائل بنانے کا کام میرٹ پر کیا جائے گا۔ ڈومیسائل بنانے کی کوئی فیس کسی ایجنٹ کو نہ دی جائے سائل اپنی فائل خود تیار کروا کر ڈومیسائل سیل پر تشریف لائے۔ پیر محل کے عوام نے اس احسن اقدام پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔