پیر , 09 نومبر 2020ء
(670) لوگوں نے پڑھا
مخدومہ سیدہ سونیا علی رضا شاہ صاحبہ کی جانب سے پیر محل کو ان کے خصوصی فنڈ سے بیش قیمت تحفہ دیا گیا جس کا پیر محل کی عوام کو انتظار تھا۔ سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے ایم پی اے مخدومہ سیدہ سونیا علی رضا شاہ صاحبہ کی جانب سے میونسپل کمیٹی کو آج سکر مشین مہیا کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی محمد شریف رحمانی، قائد اعظم گولڈ میڈلسٹ مہر لیاقت سیال، چو ہدری ندیم گجر، سر دار وقاص گجر، مہر طیب میکن نمبر دار، میاں شاہد سہو، میاں اشفاق سہو، مہر سر دول گرو سید ماجد شاہ، سید غضنفر شاہ موجود تھے۔