ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(400) لوگوں نے پڑھا
پیرمحل میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی غفلت لاپروائی سے کلینکل لیبارٹریوں نےعوام کو لوٹنے کاسرعام دھندہ شروع کررکھا ہے ایک ہی وقت میں کروائے گئے تین لیبارٹریوں کے مختلف ٹیسٹ ، کلینکل لیبارٹریوں کی سرعام لوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ہاوٗسنگ کالونی پیرمحل کے رہائشی محمد عالم جس کی عمر 70سال نے ایک وقت میں تین کلینکل لیبارٹریوں اکرم کلینکل لیبارٹری ، محبوب کلینکل لیبارٹری ، جلیل شہید کلینکل لیبارٹری شامل ہے سے شوگر ٹیسٹ کروایا جس میں کیے گئے ٹیسٹ اکرم کلینکل لیبارٹری ، 174محبوب کلینکل لیبارٹری ،206 جلیل شہید کلینکل لیبارٹری136رزلٹ دے کر رپورٹ وارثان کے حوالے کردی ایک ہی وقت میں تین مختلف ٹیسٹ نے نہ صرف ڈاکٹر ز کو حیرت میں ڈال دیا بلکہ تین مختلف لیبارٹریوں کے واضح فرق سے کلینکل لیبارٹریوں کی رپورٹ ملنے پر شہری اور ان کے اہل خانہ اور ڈاکٹر بھی پریشانی کا شکار ہیں جبکہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ارکان نے عطائی کلینکل لیبارٹریوں کے خلاف کاروائی کرکے انہیں سیل کیا لیکن چند دن بعد بھاری رقم لے کر ڈی سیل کردیا متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ چائنا برانڈ ڈاکٹروں کے بورڈ کی آڑ میں کلینکل لیبارٹریوں کو عوام کی صحت جان مال سے لوٹنے سے روکا جائے