ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(327) لوگوں نے پڑھا
پیر محل بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بار ایسوسی ایشن کا ہر ممبر میرے لئیے صدر کی حیثیت رکھتا ہے تمام وکلاء میرا قیمتی اثاثہ ہیں وکلاء کے ساتھ ہر قدم شانہ بشانہ کھڑا ہوں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری جلد ہی وکلاء کے لئیے چیمبر الاٹ کر دئیے جائیں گے وکلاء کی جانب سے اعتماد کرتے ہوئے صدر منتخب کیا گیا تمام وکلاء برادری کی امیدوں پر پورا اتروں گا پیرمحل بار ایسوسی ایشن کا ہر ممبر صدر بار ہے انکا مزید کہنا تھا کہ کرونا جیسی عالمی وباء کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے تمام معزز ممبران بار ماسک اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کر اس وبا کو شکست دینے میں اپنا کردار ادا کریں سنیٹائزر اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں بطور صدر وکلاء برادری کے لیے کچھ کرنے کا موقع ملا ہے اپنے تمام معزز ممبران کی امیدوں پر پورا اترنا اور بار ایسوسی ایشن کے مسائل کا حل ہی میری اولین ترجیح ہے.