ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(503) لوگوں نے پڑھا
پیر محل شہر کا اکلوتا گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کا گراؤنڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے آوارہ کتوں اور نشئیوں کی آماجگاہ بن کر رہ گیا ۔ میدان جگہ جگہ خاردار جھاڑیاں سانپ بچھو خطرناک کیڑے مکوڑوں اور نشئیوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور اس گراؤنڈ کی دیواریں نہایت ہی خستہ حالت میں ہیں جو کہ کسی بھی وقت گر سکتی ہیں اور کئی جگہ سے یہ گر بھی چکی ہیں مقامی باشندوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر تعلیم شفقت محمود سے اپیل کی ے کہ غفلت کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور اس گراؤنڈ کے اندر لڑکیوں کے لیے سپورٹس کمپلیکس بنایا جائے۔