بدھ , 19 اگست 2020ء
(370) لوگوں نے پڑھا
پیرمحل، چک 723 گ ب میں زمین کی ملکیت کے تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا کا واقعہ پیش آیا ہے۔ فائرنگ اور ڈنڈے لگنے سے خاتون اور بچے سمیت درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوسول ہسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں زخمیوں میں دو شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔