بدھ , 19 اگست 2020ء
(482) لوگوں نے پڑھا
پیر محل، گھروں میں کام کے بہانے داخل ہو کر وارداتیں کرنے والی خواتین گرفتار کرلی گئی ہیں۔ ملزم دونوں خواتین نے گزشتہ روز محلہ ٹاپ سٹی میں واردات کی تھی۔ ملزمان آج یو کے گارڈن پیر محل میں واردات کے لیے آئیں تو سیکیورٹی گارڈ نے پکڑ لیا۔ اہل علاقہ نے دونوں خواتین کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ملزمان کے نام سونیا اور پروین کوثر بتائے گئے جو کہ فیصل آباد کی رہائشی ہیں۔ چوکی پولیس نے دونوں خواتین کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔