جمعرات , 10 ستمبر 2020ء
(801) لوگوں نے پڑھا
پیرمحل، بائی پاس کمالیہ روڈ پر کورونا ایس او پی کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ بائی پاس کے قریب بیل گاڑی دوڑ جاری شائقین ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوگئے۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے بڑے اجتماع کرنے پر پابندی عائد ہے۔ واضح رہے کہ یہ ایک بڑے پیمانے پر ہونے والا بیل گاڑی ٹورنامنٹ ہے جس میں دور دور سے بیل گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔ بیل گاڑیوں کی ریس بظاہر ایک اچھی تفریح ہے لیکن اس سلسلے میں کرونا کی بیماری کے پھیلنے کے خدشہ کے نظر احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کی صحت کسی قسم کی دقت میں نہ آئے۔