ہفتہ , 15 مارچ 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پیرمحل میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

گھر کی چھت ٹوٹنے کے بعد متاثرین امداد کے منتظر تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر، 2 افراد زخمی دریائے چناب میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جانبحق اسکول میں لگے بجلی کے کھنبے ناخوشگوار حادثے کا سبب بن سکتے ہیں گلیوں میں پانی جمع ہونے سے اہل محلہ پریشان تازہ ترین خبریں

خدمت خلق ادارے کی جانب سے علامہ اقبال چوک سے آگے اسپیڈ بریکر کا بنانا

خدمت خلق ادارے کی جانب سے علامہ اقبال چوک سے آگے اسپیڈ بریکر کا بنانا
منگل , 10 نومبر 2020ء (402) لوگوں نے پڑھا
پیر محل مقامی سماجی خدمت کے ادارے خدمت خلق گروپ اور اہلیان محلہ کچی کوٹھی کی بہت زبردست کاوش کہ جنہوں نے اسپیڈ بریکر علامہ اقبال چوک سے لیکر شیخ صاحب کی مسجد کی طرف جانے والے راستے کے درمیان میں بنایا ہے کیونکہ آئے روز یہاں پر ایکسیڈنٹ ہوتے تھے جس کی وجہ سے اہل محلہ بہت پریشان تھے۔ خدمت خلق گروپ نے ان کی اس پریشانی کو سمجھتے ہوئے اس چوک میں ایک کا سپیڈ بریکر بنا دیا جس میں اہلیان محلہ نے بھرپور ساتھ دیا اسپیڈ بریکر کے ساتھ ہی آگے گہرہ کھڈا ہے جس میں آئے روز کوئی نہ کوئی گرا رہتا تھا۔ اہل محلہ نے خدمت خلق گروپ کی اس کاوش کو سراہا اسپیڈ بریکر کو دوسرے سپیڈ بریکر کی نسبت تھوڑا مختلف بنایا گیا ہے جس سے اہل علاقہ کے مسائل میں کمی آئے گی۔ خدمت خلق کے ذمہ داران نے خواہش کا اظہار کیا کہ انتظامیہ پورے شہر پیرمحل میں اس طرح کے اور بھی سپیڈ بریکر بنائے تاکہ رات میں سفر کرنے والوں کے لئے کوئی پریشانی نہ ہو اور آتے ہوئے انہیں دور سے ہی اسپیڈ بریکر نظر آجائے۔ اہلیان محلہ نے آئندہ بھی خدمت خلق گروپ کا بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا۔
  • سماجی بہبود
  • سڑک
  • لوگ
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?
4 years ago
بہت زبردست کاوش

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now