ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(458) لوگوں نے پڑھا
نامعلوم چوروں نے سول ہسپتال پیرمحل کے جنریٹر کی بیٹری چوری کرلی۔ جس کی مالیت دس ہزار روپے بتائی جارہی ہے ۔ جبکہ سول ہسپتال پیرمحل کی سرکاری ایمبولینس کے سلف سوئچ میں ایلفی ڈال کر ناکارہ بنادیا تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس سٹار ٹ نہ ہو اور ایس ایم او اور ہسپتال کے عملہ کے خلاف عوامی نفرت کی صورتحال پیدا ہو،، خیال کیا جارہاہے کہ ہسپتال کے کسی شرپسند نے ہسپتال عملہ کے خلاف عوامی احتجاج پیدا کرنے کی کوشش کی ہے