ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(333) لوگوں نے پڑھا
کرسچیئن کالونی شادمان کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ہر وقت کوشاں ہے اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے ۔ مسیحی برادری کے شانہ بشانہ ہر پلیٹ فارم پر ساتھ دیں گے ان خیالات کا اظہار حکیم محمد رفیق سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن نے شادمان کالونی پیرمحل میں کرسچیئن کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شادمان کالونی کے رہائشیوں نے ان کی توجہ نکاسی آب کے مسئلہ کی جانب مبذول کرائی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شادمان کالونی سپورٹس گرائونڈ قبضہ مافیا سے واگذار کروا کر کھیلوں کے فروغ کے لیے ہرممکن مدد کریں گے ۔ اس موقع پر رانا شمشاد علی، آصف رشید کھوکھر، نمبردار اکرم مسیح، سلیم پہلوان، میاں رمضان جنجوعہ، میاں طارق کوٹلی والا، حاجی شفقت رسول، سیکرٹری عبدالستار ،میاں عبدالغفار، سعید احمد، سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔