پیر , 23 نومبر 2020ء
(811) لوگوں نے پڑھا
پیر محل کے مرکزی پارک بے نظیر پارک جوکہ ایک فیملی پارک ہے، میں بچوں کے جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی یہاں آکر کھیلنے کودنے کی سرگرمی متاثر ہوری ہے۔ بچوں کو جھولوں سے خاص شغف ہوتا ہے اب جب یہاں جھولے یہاں موجود نہیں ہوں گے یا پھر درست حالت میں نہیں ہوں گے تو یقینی طور پر بچوں کا پارک آنا کم ہوجائیگا جس سے ان کی طبعی سرگرمی کم ہوجائیگی جوکہ ایک اچھی بات نہیں کہی جاسکتی۔ انتظامیہ کو ان جھولوں اور پارک کی مجموعی حالت کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔