ہفتہ , 25 جولائی 2020ء
(899) لوگوں نے پڑھا
معروف بزنس مین سردار عرفان اللہ خان خٹک کی خصوصی دعوت پر میجر جنرل عرفان ارشد کی اپنے آبائی علاقے آئے۔ میجر جنرل عرفان ارشد کا کہنا تھا کہ پیر محل ان کا آبائی علاقہ ہے یہاں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وہ ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ۔ میجر جنرل عرفان ارشد نے پیر محل میں کیڈٹ کالج بنانے کا اعلان کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیم دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے بھائی چیئرمین اینٹی نارکوٹکس پنجاب چوہدری محمد رمضان،صدر پریس کلب پیرمحل چوہدری محمد سرور انجم،سنئیر صحافی حبیب الرحمن شاہد،سابق صدر بار ایسوسی ایشن پیرمحل رانا محمد عمران حفیظ منج،صدر بار چوہدری محمد عابد،سنئیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ محمد حسین فراز،معروف سیاسی و سماجی شخصیت ریاض سرگانہ،چوہدری چوہدری رزاق گجر،چوہدری محمد سلطان،آفیسر نیشنل بنک عارف محمود خان،ڈاکٹر ربنواز خٹک،راؤ کاشف جان میو،سردار اعجاز خان خٹک،سینئر صحافی محمد افتخار حسین ڈوگر ،ذیشان خان خٹک بھی ہمراہ تھے بعد ازاں خان ہاؤس پیرمحل میں سردار عرفان اللہ خان کی طرف سے میجر جنرل عرفان ارشد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا