جمعہ , 09 اکتوبر 2020ء
(409) لوگوں نے پڑھا
پیرمحل، چھ لڑکیوں کے محنت کش باپ کی میت سعودیہ عرب سے واپس نہ اسکی بیٹیاں غم سے نڈھال ہیں۔ فرض نبھانے کے جتن میں چھ بیٹیوں کا باپ دیار غیر سعودی عرب میں زندگی کی بازی ہار گیا میت کئی روز سے پاکستان نہ آسکی معصوم بچیاں والد کے آخری دیدار کیلئے تڑپ کر رہ گئیں شدید غم سے نڈھال یتیم بچیوں نے وزیراعظم سے مداخلت اور مدد کی اپیل کردی ہے تفصیلات کے مطابق پیرمحل کے علاقہ حارث اباد کا رہائشی محمد شاہد جو اپنی ننھی بچیوں کی خوشیاں خریدنے کیلئے سعودی عرب میں مزدوری کیلئے مقیم تھا وہاں اس کا انتقال ہوگیا جس کے بعد کئی روز سے ورثا میت کے منتظر ہیں مگر ابھی تک میت پاکستان نہ پہنچ سکی۔ مرحوم محمد شاہد کی چھوٹی چھوٹی اور معصوم بچیوں اور دیگر اہل خانہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے ہم باپ کے آخری دیدار کو ترس رہی ہیں خدارا ہماری مدد کریں اور ہمارے باپ کی نعش کو فوری واپس لانے میں ہماری مدد کی جائے۔