بدھ , 09 ستمبر 2020ء
(341) لوگوں نے پڑھا
پیرمحل، نواحی گاؤں چک 688 گ ب میں دلسوز واقعہ میں بشیر احمد جبوآنہ کو اس کے ماموں زاد بھائیوں نے قتل کردیا۔ مقتول رات نو بجے پیرمحل تھانہ سے ضمانت پر رہا ہو کر گھر پہنچا ہی تھا کہ مخالفین نے گھیر کر حملہ کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے لیا جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔