جمعرات , 16 جولائی 2020ء
(269) لوگوں نے پڑھا
15 جولائی 2020اسسٹنٹ کمشنر پیر محل نے چیف آفیسر پارکس کودونوں عوامی پارکوں کو شام کے اوقات میں کھولنے کا حکم دے دیا۔ اس سے پہلے چوہدری عابد صدر بار ایسوسی ایشن پیرمحل اور امتثال چوہدری ایڈوکیٹ،(سیکرٹری اینٹی کرپشن پنجاب) کی اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل مرحبا نعمت سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں صاحبان نے اسسٹنٹ کمشنر سے پیرمحل کے دونوں پارکس شام کے اوقات میں کھولنے کی درخواست کی تھی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر نے چیف آفیسر پارکس کو عوامی پارکوں کو شام کے اوقات میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا حکم دے دیا۔ آج سے پیرمحل کے دونوں پارکس شام 5 سے 8 بجے تک کُھلیں گے۔