بدھ , 12 اگست 2020ء
(308) لوگوں نے پڑھا
تحصیل پیر محل کے بازار میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی عوامی شکایات پر انتظامیہ جاگ گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر پیر محل سلمان ظفر نے اشیائے خورد و نوش کی مہنگے داموں فروخت کا جائزہ لیا۔ اشیا کی قیمتیں چیک کیں۔ گاہکوں کی نشاندی پر موقع پر کارروائی کرتے ہوئے دکانداروں پر جرمانے عائد کیے۔ کئی دکانداروں کو تنبیہ کی گئی۔