جمعرات , 23 جنوری 2020ء
(531) لوگوں نے پڑھا
پتوکی کے لاہور ہسپتال میں زیر علاج خاتون دم توڑ گئیں،خاتون جو 7 بچوں کی ماں تھی نے چوکی انچارج کی بدتمیزی کے بعد انصاف نہ ملنے پر سٹی پولیس چوکی کے اندر خود کو آگ لگا لی تھی جبکہ ڈی پی او قصور کا چوکی انچارج کے خلاف تاحال کوئی ایکشن سامنے نہیں آیا۔تفصیلات کےمطابق پتوکی کے نواحی گاوں ویرم چک نمبر 4 کی رہائشی 40 سالہ7 بچوں کی ماں شمیم بی بی کی چند روز قبل اقبال نامی شخص سےبجلی کی چوری پر جھگڑا ہوا جس پر چوکی انچارج نے ملزم کو پکڑ کر10ہزار رشوت لیکر چھوڑ دیا اور خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر خاتون نے خود کو آگ لگا لی اور ان کا 50فیصد جسم جل گیاتاہم مقامی افراد کی مدد سے خاتون کو تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال پتوکی لے جا یا گیا جہاں پرموجود ڈاکٹرز نےان کی تشویشنا ک حالت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر لاہور اسپتال بھیجا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔دوسری جانب خاتون کے ورثاء نے چوکی کے سامنے پو لیس کے خلاف احتجاج کرتے ہو ئے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پو لیس پنجاب سےواقع کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ادھر سول سوسائٹی نےخاتون کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ اگر پو لیس کی جانب سے بر وقت انصاف ملتا تو خاتون یہ قدم چوکی کے اندر نہ اٹھاتی ۔