بدھ , 22 جنوری 2020ء
(365) لوگوں نے پڑھا
پتوکی کے علاقے چونیاں کے اسسٹنٹ کمشنر نے زخمی جانور کو طبی امداددے کر رحم دلی کے ساتھ ا شرف المخلوق ہونے کا ثبوت دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں جن کا نام عدنان بدرہےکی گاڑی جنگل سے گزررہی تھی کہ ان کی نظر ایک زخمی جانور پر پڑی ۔جانور کو دیکھتے ہی انہوں نے ریسکیو 1122 کو بلا یا اور زخمی جانور کوابتدائی طبی امداد دلوائی جس کے بعد انہوں نے جانور کو واپس جنگل میں چھوڑ دیا۔