جمعرات , 23 جنوری 2020ء
(378) لوگوں نے پڑھا
پتوکی کے علاقے حبیب آبادمیںٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں پر مسافرویگن ٹریکٹرٹرالی سے ٹکراگئی اور نتیجے میں ٹریفک وارڈن سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق حبیب آباد میں اوورہیڈ بریج کے قریب بارش کی پھسلن کی وجہ سے مسافر ویگن ٹریکٹرٹرالی میں جا گھسی اورنتیجے میں ڈیوٹی پر جانے والا ٹریفک وارڈن 2 افراداسمیت موقع پرہی جاں بحق ہوگیا ۔ادھر ریسکیو 1122 کے اہلکار حادثے کی اطلاع ملتےجائے حادثہ پر پہنچ گئے اور اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کوپوسٹ مارٹم کیلئے قریبی اسپتال پہنچانا شروع کردیاہے۔"