ہفتہ , 14 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پتوکی میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پتوکی ،چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ،شہری قیمتی اشیاء سے محروم

پتوکی ،چوری وڈکیتی  کی وارداتوں میں اضافہ ،شہری قیمتی اشیاء سے محروم
بدھ , 22 جنوری 2020ء (432) لوگوں نے پڑھا
پتوکی میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ سامنے آیا ہے جس کے باعث معتدد شہری گاڑی سمیت ہزاروں روپے سے محروم ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پرانی منڈی کا رہائشی لاہور سے پتوکی آرہا تھا کہ اسے نجی سکول کے قریب 3موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے روک کر 80ہزار روپے کی نقدی رقم چھین لی اور موٹر سائیکل کی چابی بھی ساتھ لے گئے ۔دوسری جانب پتوکی کہنہ بائی پاس پر 3موٹر سائیکل سوارمسلح ڈاکو کار سوار پولیس کانسٹیبل اور اس کے ساتھیوں سے 35 ہزار روپے کی نقدی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔تیسری جانب کار سوار 4 نوسر بازوں نےخاتون جمیلہ بی بی سے جو سودا سلف خریدنے کے بعد واپس جارہی تھی ان کو ملتان روڈ پر زبردستی کار میں بٹھا لیااور ان سے سونے کی بالیاں ، نقدی رقم اور بازار سے خریدا گیا سامان بھی چھین لیا اور ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ادھرچور  پرانی منڈی کے رہائشی محمد طارق کے گھر کے باہر کھڑی سوزوکی مہران کار نمبرای LEB/9013بھی چوری کر کے لے گئے جبکہ پانچویں میگا روڈ پر3 مسلح ڈاکو امین موبائل شاپ سے ہزاروں روپے کی نقدی رقم چھین کر فرار ہوگئے۔ چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد شہریوں اور تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہےتو انہوں نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے مطالبہ کیا کہ وارداتوں کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
  • کاروبار
  • بچے اور کنبے

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now