بدھ , 22 جنوری 2020ء
(369) لوگوں نے پڑھا
پنجاب کی ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کےطوطل گاوںمیں بچے کے اغوا کی اصل کہانی سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق بچے کو اغوا ء کیا ہی نہیں گیا تھا اور ظالم باپ ہی اپنے 5 سالہ بیٹے احسن علی کا قاتل نکلا۔پولیس نے 5 گھنٹے میں اغوا کا ڈرامہ بے نقاب کر کے ملزم باپ کو گرفتار کر لیا جس کی نشاندہی پر بچے کی لاش کو بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نےبچے کو سر پر اینٹیں مار کر قتل کیا اور لاش کو رائیونڈ روڑ پر مانگا منڈی کے ویران علاقے میں چھپا دیاتھا۔