بدھ , 22 جنوری 2020ء
(471) لوگوں نے پڑھا
پتوکی میں گلی اور محلوں میں اسنوکر، بیلیئرڈ کلب اور ویڈیو گیمز کی آڑ میں سر عام جواء ہونے کا انکشاف ہو ا ہے جس کے باعث چھو ٹے بچوں اور طلب علموں نے ان کلبوں کو اپنی پناہ گا ہ بنا لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے مختلف علاقے جن میں ہلہ رو ڈ، ہلہ چوک ،دربا ر بابا عبا س رو ڈ ، محلہ ملک پورہ،برف خانہ رو ڈ، احمد نگر ، کا شف چوک ، امام بار گاہ با زار ، با زا ر حسن پتوکی ، شا دمان کالونی ، کہنہ رو ڈ، بکر منڈی، بالمقابل سبزی منڈی ، بدر کالونی ، چرچ رو ڈ، بھیڈیاں اور دیگر علا قے شامل ہیںجہاں اسنوکر ، بیلیئر ڈ کلب اور ویڈیو گیمز کے اڈے قائم ہیں اور ان میں سر عام جوا کھیلا جا رہا ہے۔دوسری جانب ان علاقوں میں کلب قائم ہونے اور ان میں جوئے کا انکشاف ہونے کے بعداسکول ، کالجوں سے بھا گے ہو ئے طالبعلم اور چھو ٹے بچے ان جگہوں پر آکر اپنا وقت گزا رتے ہیں جس کی وجہ سے ان بچوں کا مستقبل خراب ہو رہا ہےاور یہ بچے دن رات اس جگہ پر کھیلنے کے ساتھ ساتھ بے راہ روی کا شکا ر ہو رہے ہیں تاہم مقامی انتظامیہ نے حقائق کا علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور ان کو پوچھنے والا کو ئی نہیں جو کہ سر ا سر زیا دتی اور نا انصافی ہے ۔ادھر ہومین رائٹس کمیٹی تحصیل پتوکی کے صدر ندیم رضا خاں ایڈووکیٹ شہر بچا ؤ تحریک پتوکی کے جنرل سیکر ٹری حاجی محمد اسلم نے ڈی ایس پی پتو کی ، ڈی پی او قصور، اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کلب کی آڑ میں ہونے والے دھندے کو بند کروائیں تاکہ بچوں اور طالبعلموں کو بے راہ روی سے بچایا جا سکے۔