منگل , 28 جولائی 2020ء
(379) لوگوں نے پڑھا
پتوکی صدر پروفیشنل مرکزی انجمن تاجران مبشر شوکت اور ان کی مکمل کابینہ نے لاک ڈاؤن کے حکومتی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تاجروں کا استحصال بند کیا جائے ان دنوں میں تاجروں کے کاروبار کو بند کرنا ان کا قتل کرنے کے مترادف ہے ۔ تاجر برادری کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی احکامات پر مکمل عمل درآمد کر رہی ہے حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دے۔ اگر ہمیں کاروبار کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو ہم احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں آج اگر ہمارے تحفظات دور نہیں کیے جاتے ی ہمیں کاروبار کھولنے کی اجازت نہیں دی جاتی تو ہم کل صبح اپنے اگلے لاحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ اس حوالے سے پتوکی کی تمام تاجر برادری متحد ہے