اتوار , 12 جولائی 2020ء
(375) لوگوں نے پڑھا
پتوکی میں ناشتہ سے چھپکلی نکلنے کا معاملہ پر ریسٹورانٹ کو سیل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ناشتے کی دوکان کو سیل کر دیا اور ناشتے کا سامان اور چنوں کو تلف کر دیا اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضر صحت خواراک تیار کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائےگا۔