منگل , 03 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پتوکی میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پتوکی کا دودھ فروش راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

پتوکی کا دودھ فروش راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
اتوار , 15 نومبر 2020ء (560) لوگوں نے پڑھا
آپ نے ضرور ایسی کہانیاں سنی ہوں گی جس میں کسی شخص کو الہ دین کا چراغ مل جاتا ہے اور وہ راتوں رات امیر بن سکتا ہے ایسی ہی ایک اصل کہانی ہم آپ کو پتوکی کے رہائشی دودھ فروش کے حوالے سے سناتے ہیں جب اس کے نام سے 1 لاکھ 63 ہزار 940 ڈالر منتقل ہوئے۔ رانا ذیشان نامی دودھ فروش کا کہنا تھا کہ میرا اس رقم سے کوئی تعلق نہیں، میں پتوکی میں بھینسوں کا دودھ فرخت کرکے گزر بسر کررہا ہوں، 2007 میں اکاؤنٹ میں پیسے منتقل ہوئے رقم شہباز شریف کے فرزند سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی، مجھے کچھ خبر نہیں میرے نام کا غلط استعمال کیا گیا۔ دودھ والے کا مذید کہنا تھا کہ میں زندگی میں صرف ایک بار وزٹ ویزے پر دبئی گیا تھا دودھ فروش کے مطابق میرا شہباز شریف یا اسکی فیملی کے کسی ممبر سے کوئی تعلق نہیں نہ ان سے کوئی کاروباری یا ذاتی لین دین ہے،  رقم منتقل کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اس طرح کا معاملہ پاپڑ والے، کباڑی اور چپڑاسی کے ساتھ بھی پیش آچکا ہے۔ سلمان شہباز کے والد سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا انکوائری بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔    
  • جُرم و سزا
  • بچے اور کنبے

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now