منگل , 03 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پتوکی میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پتوکی: فائرنگ سے میاں، بیوی، بیٹی قتل

پتوکی: فائرنگ سے میاں، بیوی، بیٹی قتل
جمعہ , 26 جولائی 2019ء (627) لوگوں نے پڑھا
پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پتوکی میں تہرے قتل کی واردات پیش آئی ہے، جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے میاں، بیوی اور ان کی بیٹی کو قتل کر دیا۔ ملزمان قتل کی واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اوکاڑہ کے علاقے شیر گڑھ سے تعلق رکھنے والا سید صفدر کرمانی اپنی اہلیہ صنم بتول اور دو بیٹیوں کے ہمراہ حبیب آباد جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں صفدر، اس کی اہلیہ صنم بتول اور ایک بیٹی عروہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بیٹی معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ پولیس نے تینوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق صفدر کرمانی عرف سوہنے شاہ نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now