جمعہ , 27 مارچ 2020ء
(360) لوگوں نے پڑھا
پتوکی کی حبیب بینک جمبر برانچ کا سب آپریشنل مینجر بینک کے 7 کروڑ 55 لاکھ روپے لے اڑا۔ متاثرہ بینک کے منیجرکے مطابق سب آپریشنل مینجر فیاض نے مینجر کے حکم پر 3 مختلف مشینوں میں رقم ڈالنی تھی۔ آپریشنل مینجر فیاض کیشئیر کے ساتھ مل کر کیش وین کو قریبی فیکٹری میں لے گئے۔ فیکٹری میں کیش وین سے رقم غائب کر کے تمام افراد فرارا ہو گئے جن کے بارے میں تاحال ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی۔ تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے تمام افراد کے خلاف 7 کروڑ 55 لاکھ روپے کی رقم خرد برد کرنے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی 2009 میں الائیڈ بینک کراچی کے ہیڈ آفس آئی آئی چندریگر روڈ پر پڑی تھی جس میں بینک کے محافظوں نے پولیس اہلکاروں کی ملی بھگت سے باون کروڑ روپے کا صفایا کیا ۔