جمعرات , 23 جنوری 2020ء
(519) لوگوں نے پڑھا
تحصیل پتوکیمیں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش کی پابندی کے احکامات ہوا میں اُڑا دیےجبکہ ون ڈش کے احکامات پر عملدرآمد نہکرنیوالے شادی ہالوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کا ایکشن بھی سامنے آیا ہے۔ ون ڈش کے احکامات پر عمل نہ کرنیوالے 5ملزمان کے کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا جبکہ ایک میرج ہال کو پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصو رکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے پتوکی اور پھولنگر میں ون ڈش اور لائٹنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیااور کارروائی کے دوران 3شادی ہالوں کے مالکان عابد علی، رانا محمد یوسف، عمر حیات کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ الرحمان میرج ہال کے مالک نوید کو05ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے تاہم لائٹنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والےدو افراد کے خلاف بھی الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئےہیں ۔دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر قصور کی ہدایت پر شادی بیاہ میں ون ڈش اور لائٹنگ کی پابندی نہ کرنے اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں کسی بھی شادی ہال کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔"