جمعہ , 27 نومبر 2020ء
(570) لوگوں نے پڑھا
تحصیل پتوکی کے رہائشیوں کیلئے ایک خوشی کی خبر ہے جس کا انہیں بہت انتظار ہے۔ پتوکی کی عوام کی سہولت کیلئے چیئرمین پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تحصیل پتوکی کے لئے اپنا ریڈیو چینل کھولنے کا لائسنس جاری کردیا ہے۔ چئیر مین پیمرا محمد سلیم بیگ نے تحصیل پتوکی کے ریڈیو چینل کے لئے ایم ایس فلئیر کے سی ای او زبیر قصوری کو لائسنس دیا۔ ادارہ پیمرا کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام کے ساتھ تصویر شیئر کی گئی جس میں چیئرمین پیمرا کی جانب سے زبیر قصوری کو لائسنس وصول کرتے دیکھایا گیا ہے۔