بدھ , 22 جنوری 2020ء
(485) لوگوں نے پڑھا
تحصیل پتوکی میں نوجوان علی حسن گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے دینا ناتھ چک نمبر 66 کا رہائشی محمد علی بندوق صاف کر رہا تھا کہ اچانک بندوق سے گولی چل گئی جو 18 سالہ علی حسن کے منہ پر جا لگی جس کو تشویشناک حالت میں لاھور ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔تھانہ صدر پولیس بھائی پھیرو نے واقع کے کا مقدمہ مقتول کے والد سرفراز کی تحریری درخواست پر ملزم محمد علی کے خلاف درج کرلیاہے۔