جمعہ , 28 اگست 2020ء
(429) لوگوں نے پڑھا
پتوکی میں پرائیویٹ ہسپتال انتظامیہ نے مزید رقم نہ دینے پر مریض کو ورثاء کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ مبانہ چک37 کے رہائشی گزشتہ روز نسیم انور نامی شخص نے اہلخانہ کے ہمراہ روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کیا ہے، متاثرین نے مؤقف اختیار کیا کہ نجی ہسپتال کی انتظامیہ نے میری بیوی کی ڈلیوری کیلئے 25ہزار روپے مانگے جو میں نے انتظامیہ کو جمع کروا دیئے مگر اب انتظامیہ35 ہزار روپے مزید مانگ رہی ہے جو سراسر زیادتی ہے۔ اور اوپر سے انہوں نے مریض کو ڈسچارج کرنے سے بھی انکار کردیا۔ مذکورہ شخص نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے انصاف کی اپیل کی ہے۔