ہفتہ , 11 اپریل 2020ء
(382) لوگوں نے پڑھا
پھولنگر ڈگری کالج پتوکی میں وزیراعظم پاکستان کے احساس پروگرام کے تحت امداد کی منتظر خواتین کا جم غفیررہا۔ کورونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ غریب نادار اور بے بس خواتین کے بیٹھنے کا کوئی مناسب انتظام نہیں تھا۔ بہت سی خواتین بیمار اور معذور بھی تھیں۔ کورونا وائرس سے بچاوٗ کے لیے انہیں کچھ فاصلے پر کرسیوں پر بیٹھایا جاتا یا عزت سے امداد فراہم کی جاتی ایسا کچھ نہیں سوچا گیا۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگرسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔