منگل , 01 ستمبر 2020ء
(443) لوگوں نے پڑھا
پتوکی میں سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہوگئیں کوئی بھی سبزی سستے نرخوں پر ملنا مشکل ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ کے باعث بازاروں سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ اس وقت پیاز، ٹماٹر، لہسن، اور ادرک کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جبکہ دوکان دار اور ریڑھی بان مارکیٹ کمیٹی پتوکی کی سرکاری لسٹ کو نظر اندز کر کے من مانی قیمتں وصول کررہے ہیں اور یوں موسمی سبزیاں بھی غریب کی دسترس سے دور ہوگئی ہیں۔ شہر کے عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر خود ساختہ مہنگائی کو روکا جائے اور سرکاری نرخوں پر سبزیاں فروخت نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔