ہفتہ , 14 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پتوکی میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پتوکی : دوکانوں کی غیرقانونی تعمیر، حکومت کو لاکھوں کا نقصان

پتوکی : دوکانوں کی غیرقانونی تعمیر، حکومت کو لاکھوں کا نقصان
جمعرات , 23 جنوری 2020ء (439) لوگوں نے پڑھا
تحصیل پتوکی میں مارکیٹ کمیٹی کے عملے کی ملی بھگت سےغیر قانونی دوکانیں تعمیر کی جارہی ہیں، جس کے باعث حکومت کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہاہےجبکہ سرکاری ملازمین بھی ناجائز کھوکھوں کی مد سے لاکھوں روپے کمانے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کی دونوں غلہ منڈیوں میں ناجائز کھوکھا جات اور غیر قانونی تعمیر ات سے عوام کا چلنا پھرنا بھی محال ہوگیا ہے،اسی سلسلے میں ڈیفنس آف ہیومین رائٹس سوسائٹی پتوکی کے صدر راحیل اسلم،وائس چیئر مین چودھری غلام رسول کی قیادت میں درجنوں افراد نے مارکیٹ کمیٹی پتوکی کے سیکرٹری شاہد اقبال کے خلاف اسٹیشن چوک روڈ پر احتجاج کیا اور چیف سیکرٹری پنجاب سے اس معاملے پر فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران راحیل اسلم نے بتایا کہ مارکیٹ کمیٹی والے25 ناجائز کھوکھوں سے کرا ئے کی مد میں10سے 15 ہزار فی کس وصول کرکے اپنے جیبیں بھرتے ہیں اور ایک پیسہ بھی سرکاری خزانے میں جمع نہیں کرواتے ، اس کے علاوہ چار دوکانیں بھی غیر قانونی طریقے سے سابقہ سیاسی ایڈمنسٹر یٹر کے ساتھ ساز باز ہو کر تعمیر کی گئی ہیں جس میں وسیع پیمانے پر جعل سازی اور ریکارڈ میں ردوبدل بھی کیا گیا ہے جس سے لاکھوں روپے حکومتی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اس تجاوزات کے باعث ریل بازار سمیت چوڑی مارکیٹ کو جانے والے دونوں راستے بلاک رہتے ہیں اگر کوئی موٹر سائیکل سوار یا پیدل چلنے والا شخص ناجائز تجاوزات کے بارے میں بات کرے تو کھو کھے والے اس شخص کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ بعض ناجائز تعمیر کی گئی دوکانات کے مالکان کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب،ڈی سی او قصور اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ناجائز رکھے گئے کھوکھے ہٹائے جائیں اور غیر قانونی تعمیر شدہ دوکانوں کو مسمار کرکے راستے کھلے اور کشادہ کیے جائیں۔
  • کاروبار
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now