جمعہ , 18 ستمبر 2020ء
(463) لوگوں نے پڑھا
پتوکی، تحصیل میں ڈی پی ایس سکول کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی تعمیرات و مواصلات سردار آصف نکئی، رکن قومی اسمبلی سردار طالب حسن نکئی، ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید علی اور دوسری کئی تحصیل کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے شرکا کو اسکول کے رقبے، ڈھانچے اور تعمیر کے مختلف حوالوں سے بریف کیا۔ فنڈ ریزنگ کی تقریب میں مختلف کمپنیوں کے مالکان نے 3 کڑور تک کی رقم دینے کا اعلان کیا۔ صوبائی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ تحصیل پتوکی میں ڈی پی ایس سکول کی تعمیر ہماری آنے والی نسلوں کی بہتری اور ترقی کی ضامن ہے۔ مخیر حضرات اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔