بدھ , 23 ستمبر 2020ء
(400) لوگوں نے پڑھا
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا سٹی پتوکی عمر کریم اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کر رہے تھے کہ گولڈن سٹریٹ پتوکی میں بجلی چوروں محمد آصف اور محمد عظیم نے واپڈا سٹی پتوکی ایس ڈی او عمر کریم اور اس کی پوری ٹیم پر دھاوا بول دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں بجلی چوروں نے ایس ڈی او واپڈا سٹی پتوکی عمر کریم کے کپڑے بھی پھاڑ دیے ملز مان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ایس ڈی او واپڈا سٹی پتوکی عمر کریم کی تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف بجرم 462 k 506 کے تحت مقدمہ درج کرلیا تاحال تھانہ سٹی پتوکی پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی اعجاز ڈوگر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا