پیر , 02 نومبر 2020ء
(395) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ شارون نیازی کا پتوکی کی عوام کے نام اہم پیغام جاری کیا گیا، الیکٹرانک میڈیا تحصیل پتوکی کے ممبران سے میٹنگ کے دوران محکموں کی بڑھتی ہوئی کرپشن کی نشاندھی کی گئی تو فوراً ہی ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کرپشن کمپلینٹ سیل بنا دیا جس کے انچارج خود اسسٹنٹ کمشنر صاحب ہوں گے کسی بھی کام کے لیے کسی اہلکار یا آفیسر کو ہرگز رشوت نہ دیں بلکہ رشوت کا تقاضا کرنے یا آپ کا کام لیٹ کرنے یا نہ کرنے کی صورت میں فوری مجھے آگاہ کریں 24 گھنٹے میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں ایسے کرپٹ عناصر کی نشاندھی کریں ان کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام سے مخاطب ہوکر کہا آپ کے تعاون سے ہی تحصیل پتوکی کو کرپٹ مافیا سے پاک کیا جا سکتا ہے۔