جمعرات , 23 جنوری 2020ء
(429) لوگوں نے پڑھا
پتوکی میں ریسکیو 1122 قصور کے زیراہتمام ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر فرزند علی تھے۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے زیر اہتماما سٹیڈیم گراونڈ پتوکی میں ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلا گیا جس میں قصور‘کھڈیاں خاص‘ کوٹ رادھاکشن‘چونیاں اور پتوکی سے تعلق رکھنے والے ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا۔میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر قصور ڈاکٹر فرزند علی اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر تھے۔ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریسکیوقصور نے ریسکیو پتوکی کو شکست دی جبکہمیچ کے اختتام پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرزند علی نے کہا کہ الحمداللہ ریسکیو1122 قصور کی سروس قصور بھر کے دیگر ایمرجنسی اداروں کی نسبت 001فیصد ٹاپ پوزیشن پر ہے ۔