بدھ , 22 جنوری 2020ء
(526) لوگوں نے پڑھا
پنجاب کی تحصیل پتوکی میں نہروں میں بھل صفائی مہم شروع نہ ہونے پر کسانوں کا شدید احتجاج سامنے آیا ہےجبکہ نہروں میں 8روز بعد پانی چھوڑ دیا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق نہروں میں پانی کی بندش کے بعد بھل صفائی مہم شروع ہونا تھی مگر محکمہ انہار کے افسران کی غفلت اور اہلکاروں کی لاپرواہی کے باعث بھل صفائی مہم کا تا حال آغاز نہ ہوسکاجبکہ صفائی مہم کو ختم ہونے میں 8روز باقی ہیں۔صفائی مہم شروع نہ ہونے پرعلاقے کے زمینداروں اور کسانوں نے محکمہ انہار کے چیف ، صوبائی وزیر آبپاشی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ بھل صفائی مہم شروع نہ کرنے کا فوری نوٹس لیکر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ اپنے مطالبے میں زمینداروں اور کسانوں کا مزید کہنا تھا کہ بھل صفائی مہم چھ روز کے اندر مکمل کر کے کسانوں اور زمینداروں میں پائی جانے والی تشویش کو ختم کیا جائے ورنہ کسان احتجاج پر مجبورہونگے۔