اتوار , 16 فروری 2020ء
(535) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر کی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔ چوک جھلار میں موجود تاجر کے پرائیویٹ گودام سے چینی کی غیر قانونی طور پر رکھی گئیں 300 بوریاں برآمد کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ذخیرہ اندوذ مصنوعی قلت پیدا کر کے منافع خوری کرتے ہیں جنہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ چینی کے گودام کو سیل کر دیا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ چینی عوام میں گورنمنٹ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کی جائیگی۔