اتوار , 15 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ پتوکی میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پتوکی میں ٹرین حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

 پتوکی میں ٹرین حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا
منگل , 26 مئی 2020ء (404) لوگوں نے پڑھا
پنجاب میں ضلع قصور کے علاقے پتوکی میں ٹرین حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ حادثے میں جاں بحق شخص کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ جب کار پھاٹک کے پاس پہنچی تو پھاٹک کھلا ہواتھا، میرے بیٹے نے پھاٹک کھلا دیکھ کر گاڑی آگے بڑھائی تو ٹرین کی زد میں آگیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ حادثہ محکمہ ریلوے اور اس کے ملازم کی غفلت سے پیش آیا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پتوکی میں ٹرین کی ٹکر سے کار میں سوار 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس جب پتوکی اسٹیشن سے روانہ ہوئی تو اسٹیشن سے ملحقہ پھاٹک کا گیٹ کھلا ہونے کے باعث ایک کار ٹرین کی زد میں آگئی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ریلوے پھاٹک کھلا چھوڑنے کی مجرمانہ غفلت کے ذمے داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے بھی چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے
  • حادثہ
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now