پیر , 07 ستمبر 2020ء
(480) لوگوں نے پڑھا
کوٹ رادھاکشن، ٹائیگر فورس کے زیراہتمام 1122 ریسکیوکے ہمراہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ پروگرام ٹائیگر فورس مین آفس چک نمبر 55 ن ب میں تحصیل کوآرڈینیڑ سید ظہیر الحسن شمسی کی قیادت میں ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا شرف عمر ندیم خاں نے حاصل کیا۔ نعت رسولؐ مقبول عبدالمنان نے پڑھی جس کے بعد ریسکیو ٹریننگ ٹیم کے انچارج افتخار احمد نے ٹائیگر فورس کے جوانوں کو بریف کرنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ پریکٹیکل ٹریںنگ دی جس کو نوجوانوں نے بھر پور طریقے سے سر انجام دیا اس موقع پر ٹائیگرفورس کے تحصیل کوآرڈینیڑ سید ظہیر الحسن شمسی اور سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کوٹ رادھاکشن چوہدری فاروق ہانس نے ٹائیگر فورس کے جوانوں سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ٹائیگر فورس کے کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے مزید میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ اس فرسٹ ایڈ ٹریننگ سے جوانوں میں مزید شعور بیدار ہوا ہے جو اسکو مکمل کر کے عوام کی خدمت میں مزید پیش پیش رہیں گے۔